10 اپریل 2013 - 19:30
ایران تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کے لیے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ نے تہران میں سو غیرملکی سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران کے نجی شعبے کی آمادگی پر زور دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ محمد نہاوندیان نے تہران میں سو غیرملکی سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران کے نجی شعبے کی آمادگی پر زور دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد نہاوندیان نے اس ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی حالات کے پیش نظر ان سو ممالک کے ساتھ ایران کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ یورپ کے اقتصادی بحران سے سبق حاصل کرنا چاہیئے مزید کہا کہ ایران کا ایوان صنعت، تجارت، زراعت و معدنیات دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات کے فروغ میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲