مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ عبداللہ اشعل نے تہران اور قاہرہ کے تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور مصر کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق عبداللہ اشعل نے قاہرہ میں اس بات پر زور دیا کہ تہران اور قاہرہ کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں کہ جو دونوں ملکوں خاص طور پر مصر کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مصر میں ایرانی سیاحوں کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مصری عوام کے تمام طبقے مصر میں ایرانی بھائیوں کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور حال ہی میں جو اعتراضات ہوئے ہیں وہ ایک چھوٹے سے گروہ نے کیے ہیں جو مصری عوام کی نمائندگي نہیں کرتے۔عبداللہ اشعل نے مزید کہا کہ مصر کے صدر محمد مرسی تہران اور قاہرہ کے تعلقات کو تمام شعبوں میں بہترین شکل میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408194
مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ عبداللہ اشعل نے تہران اور قاہرہ کے تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور مصر کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔