10 اپریل 2013 - 19:30
مذاکرات کا مقصد اسرائیل کے مفادات کا تحفظ، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین نام نہاد مزاکرات دوبارہ شروع کرانے کیلئے امریکہ کی کوششیں ،اسرائیل کے اھداف و مقاصد کے دائرے میں ھیں۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل اور فلسطینی حکام کے مابین 20 سال سے جاری مزاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا اصل مقصد فلسطینیوں کے مابین اختلافات پیدا کرکے فلسطین پر مکمل قبضہ جمانا ہے۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے اس بارے میں کہ کیا حماس امن و صلح چاہتا ہے یا نہیں کہا کہ حماس، اسرائیل کے ساتھ مزاکرات کومسترد کرتا ہے اس لئےکہ علاقے میں کشیدگی اور مسائل ومشکلات کی اصل وجہ غاصب صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیاں ھیں۔

حماس کے ترجمان نے اسی طرح تاکید کی کہ اسرائیل کو چاہیئے کہ وہ فلسطینیوں کے قومی حقوق کو تسلیم کر کے قبضہ کرنے کی پالیسی کو ترک کر دے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 2 بارمقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا تا کہ اسرائیل اور فلسطین  کے مابین 2010 سے تعطل کا ششکار ہونے والے مزاکرات کو دوبارہ شروع کرے۔
.....

/169