9 اپریل 2013 - 19:30
اختر مینگل پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے

کوئٹہ – بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل پر جلسہ گاہ سے گھر جاتے ہوئے چند افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا

ابنا: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل پر جلسہ گاہ سے گھر جاتے ہوئے چند افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اگر اداروں نے روش تبدیل نہ کی تو سیاسی جمہوری جدوجہد کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اختر حسین لانگو، عبدالولی کاکڑ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے کے اختتام کے بعد اپنی رہائش گاہ جارہے تھے کہ جوائنٹ روڈ کے قریب وہاں موجود پہلے سے تین گاڑیوں نے سردار اختر جان مینگل کے کانوائے میں گھسنے کی کوشش کی تاکہ وہ ان پر حملہ آور ہوسکے مگر وہاں موجود پارٹی کارکنوں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں روکا اور ان کا گھیراؤ کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق ریاستی خفیہ اداروں سے ہے اور ان سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ دوران تلاشی ان سے اداروں کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت نادیدہ قوتیں سردار اختر جان مینگل کی موجودگی کو برداشت نہیں کرسکتی یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں ا داروں کی مداخلت کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر یہاں سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتاسیاہ اور سفید کے مالک لوگوں سے کہتے ہیں کہ اب وہ بس کریں اگر روش برقرار رہی تو بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ جائینگے جہاں بہتری کیلئے کئے جانیوالے کسی اقدام سے فائد ہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہے اور سیاسی جدوجہد پر ہی یقین رکھتے ہیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی گرفتاری سے متعلق بیان کی تردید واضح کرتی ہے کہ پولیس کا نظام مفلوج ہوچکا ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اگر وہی اپنے ذمہ داریوں کا ادراک نہیں کرینگے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر نادیدہ قوتیں یہاں پر امن انتخابات کی خواہش مند نہیں تو اسے واضح کریں ہمیں بھی انتخابات میں جانے کا شوق نہیں ۔

.....

/169