ابنا: ایران کے بوشہر صوبے میں کل آنیوالے زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے 90 کلومٹر کے فاصلے پر آنیوالے اس زلزلے میں مذکورہ ایٹمی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس زلزلے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آگاہ کیا ہے اور موصولہ رپورٹ کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور اس میں کام معمول کے مطابق جاری ہے اور اس سے کسی بھی قسم کے ریڈیو ایکٹیو تابکاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے ایٹمی انرجی ادارے کے متعلقہ حکام نے بھی کہا تھا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا کام جاری ہے اور زلزلے سے اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے جنوبی صوبہ ،بوشہر میں کل 6.1 شدت کا زلزلہ آیاجسکے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 32 افراد جاں بحق اور 850 زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲