9 اپریل 2013 - 19:30
ایرانی میڈیا دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دے گا: وزیر ثقافت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت اور ارشاد اسلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا اور ذرائع ابلاغ ،ملک کے خلاف مغرب کی تشہیراتی جنگ کے مقابلے کےلئے پوری طرح تیار ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت اور ارشاد اسلامی سید محمد حسینی نے آج بدھ کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ،جون میں صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمن ،اپنے مذموم اہداف و مقاصد حاصل کرنے کےلئے گذشتہ سالوں کی طرح ایک بار پھر اپنے ذرائع ابلاغ اور میڈیا کو استعمال کرکے انتخابات کے موقع پر ملت ایران کے عزم و حوصلے کو پست کرنے کےدرپے ہیں ۔جبکہ انکے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دے گا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت اور ارشاد اسلامی نے کہا کہ مغرب اور امریکہ نےاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صرف سیاسی اور اقتصادی دباؤں پرانحصار نہیں کیا ہے بلکہ وہ میڈیا اور ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کرکے ایران کے خلاف جاری دباؤ کو مؤثربنانے کی کوششوں میں لگے ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲