9 اپریل 2013 - 19:30
خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دورن ۲۳ افراد ہلاک

پاکستان کے فوجی حکام نے خیبرایجنسی کے تیراہ وادی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 23 پاکستانی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ نے کل ایک بیان جاری کرکے تصدیق کی کہ وادی تیراہ میں جاری کارروائی کے دوران 23 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق، تیراہ وادی میں اب تک 110 شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشت گردوں کا گڑھ سمجھی جانے والی وادی میں پیش قدمی کرتے ہوئے کافی زمین چھڑوالی ہے۔
وادی تیراہ تحریک طالبان پاکستان اور غیر ملکی دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲