ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی جماعت اسلامی نے آج ایک بیان جاری کرکے میانمار میں شدت پسند بڈھسٹوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے مسلمانوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور اعلان کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمار کی حکومت اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ جماعت اسلامی ہند نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میانمار کی پولیس،مسلمانوں پر حملوں میں شدت پسند بڈھسٹوں کی حمایت کرتی ہے اور اسکے باوجود میانمار کی حکومت اور بین الاقوامی ادارے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم پر خاموش ہیں ۔ہندوستان کی اس مذہبی جماعت نے انصاف کے حامی سبھی ممالک،بین الاقوامی امن اداروں اور ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ میانمار کی حکومت پر سفارتی طریقوں سے دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم کی روک تھام کرے ۔ جماعت اسلامی ہند نے اسی طرح ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی مطالبہ کیا کہ روہنگیائی مسلمان پناہ گزینوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407252
ہندوستان کی جماعت اسلامی نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام میں اس ملک کی حکومت کو ملوث قرار دیتے ہوئے اس پر عالمی برادری کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔