7 اپریل 2013 - 19:30
ايراني پارليمنٹ اين پي ٹي سے نکلنے پر غور کرسکتي ہے

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگرمغربي ملکوں نے ايٹمي ہتھياروں کو نابود يا کم کرنے اور ايران کے مسلمہ ايٹمي حق کو تسليم کرنے جيسے موضوعات کي پابندي نہ کی تو ايران کي پارليمنٹ اين پي ٹي سے نکل جانے پر بھي غور کرسکتي ہے -

ابنا: پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي نے  اپني ايک گفتگو ميں ايران کے خلاف مغربي ملکوں کي طرف سے پابنديوں ميں شدت پيدا کئے جانے اور ايران کے ايٹمي معاملے کو اقوام متحدہ کے سلامتي کونسل ميں لے جانے کے مغرب کے ممکنہ اقدامات پر ردعمل کے بارے ميں کہا کہ پارليمنٹ ميں سبھي آپشن ميز پر ہيں –
علاء الدين بروجردي نے کہا کہ يہ بات قابل قبول نہيں ہے کہ ايران تو  اين پي ٹي اور آئي اے اي اے کے قوانين کا احترام کرے ليکن امريکا اور مغرب اين پي ٹي کو نظر انداز کريں اس لئے ايسے ميں کوئي وجہ نہيں ہے کہ ايران اين پي ٹي کا ممبر بنار ہے –

انہوں نے کہا کہ  پارليمنٹ اس سلسلے ميں نظر ثاني کرسکتي ہے - ايراني پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے مذاکرات ميں پائي جانےوالي اصل رکاوٹوں کے بارے ميں کہا کہ آئي اے اي اے اور اين پي ٹي کے قوانين کے تحت امريکيوں کو ايران کے ايٹمي پروگرام پر فني قانوني اور تکنيکي طور پر بات کرنا چاہئے مگر وہ ايران کے ايٹمي معاملے کو سياسي طور پر ديکھ رہے ہيں اور اس کو سياسي مسئلہ بنانے کي کوشش کررہے ہيں-
علاء الدين بروجردي نے کہا کہ ايران  ہر اس منطق کا خير مقدم کرتا ہے جس کي  بنياد اين پي ٹي اور آئي اے اي اے ہو اور جو بات بھي غير قانوني اور دھونس ودھمکي کي زبان سے ہو گي اس کو ہرگز قبول نہيں کرے گا -
ايران کے سينئر رکن پارليمنٹ علاء الدين بروجردي نے کہاکہ مغرب نے ايران کے ايٹمي سائنسدانوں کو شہيد کيا جو انتہائي انسانيت سوز اور وحشيانہ اقدام ہے ليکن شہيد ہونےوالے ان چار سائنسدانوں کي جگہ ايران نے سيکڑوں  ايٹمي سائنسدانوں کي تربيت کي ہے .
.....
/169