ابنا: صدر حامد کرزئي کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں صوبہ کنڑ کے علاقے شلتن ميں نيٹو کے جنگي طياروں کي بمباري ميں گيارہ افغان بچوں کي ہلاکت کے واقعے کي مذمت کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس حملے ميں ايک بھي طالبان ہلاک نہيں ہوا-
بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغان بچوں کو ايسي حالت ميں نشانہ بنايا گيا ہے جب نيٹو کے اس حملے ميں ايک بھي طالبان کے مارے جانے کے ثبوت نہيں ملے ہيں-
صوبہ کنڑ کے شہر شيگل کمشنر عبدالظاہر ساپي نے اس سے قبل کہا تھا کہ درہ شلتن پر نيٹو کي بمباري ميں گيارہ افغان بچے ہلاک اور چھے ديگر لوگ زخمي ہوئے ہيں-
افغانستان کے عوام ملک کے صدر سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں کہ وہ رہائشي علاقوں پر نيٹو کے خودسرانہ حملے بند کرانے کے لئے ٹھوس اور موثر کاروائي کريں.
.......
/169