7 اپریل 2013 - 19:30
پشاور میں سابق سینیٹر ناصر آفریدی کے گھر پر حملہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہرپشاورکے علاقے حیات آبادمیں سابق سینیٹرکے گھرکے باہردھماکہ ہواجس کیوجہ سے گھرکے گیٹ کونقصان پہنچا۔

ابنا:پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہرپشاور کے علاقے حیات آباد میں سابق سینیٹر کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا جس کیوجہ سے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ حیات آباد فیزٹوکے سیکٹرای ون میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر ناصر آفریدی کے گھرکے باہرہوا۔دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھرکے گیٹ اورایک گاڑی کونقصان پہنچاجبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں پانچ سو گرام بارودی مواداستعمال کیاگیا جو ٹائم ڈیوائس تھا۔تاھم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ گرنے سے دھماکہ ہوا جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔ناصرآفریدی ان کابیٹااوربھائی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 قبائلی علاقہ جات سے آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲