6 اپریل 2013 - 19:30
ونیزوئلا کے نگراں صدر کے قتل کا الزام امریکہ پر

ونیزوئلا کے نگراں صدر نکولس مادورو نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ ایک سازش کے تحت ان کا قتل کرانا چاہتا تھا۔

ابنا: کاراکاس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ونیزوئلا کے نگراں صدر نکولس مادورو نے ٹی وی سے نشر ہونے والی اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ ایک سازش کے تحت ونیزوئلا میں عنقریب ہونے والے صدارتی انخابات سے پہلے ان کا قتل کرانا چاہتا تھا جس میں ان کے بقول امریکی سفیروں کا بھی کردار تھا۔نکولس مادورو نے اپنی تقریر میں السلواڈور کے دائيں بازو گروپ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ نے میرے قتل کے لئے کرائے کے قاتل بھیجے تھے۔ونیزوئلا میں 14 اپریل کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲