ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے روسی ٹی وی راشا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں کیونکہ امریکہ کی سبھی حکومتوں نے ایرانی عوام کے خلاف دشمنانہ اقدامات کئے ہوئے ہیں اور اب یہی دھمکیاں اور دشمنانہ اقدامات ، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ ایران کو مزید اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں حالانکہ ان پر واضح ہوگیا ہے کہ ان پابندیوں کا ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں ہے اور ملت ایران نے انہیں اچھے مواقع میں بدل دیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے تمامتر دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی لحاظ سےدنیا کا سترھواں بڑا ملک ہے اور ایرانی دانشوروں نے ایٹمی ،خلائی ،طبی اور سائنس کے مختلف شعبوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے آلماتی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے تو افزودگی کے ملتوی ہونے کے بارے میں بات ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406789
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے مغرب کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی معاندانہ پالیسیاں نئی نہیں ہیں۔