5 اپریل 2013 - 19:30

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ 10 اپریل کے بعد یورپی ممالک کے سفارت خانوں کی سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان شمالی کوریا نے روس، برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ 10 اپریل کے بعد دارالحکومت پیونگ یانگ میں ان کے سفارت خانوں کی گارنٹی نہیں دے سکتا ہے۔شمالی کوریا کی طرف سے یورپی ممالک کے علاوہ کئي دیگر ممالک کو بھی خط بھیج کر اپنے اپنے سفارت خانوں کو خالی کرنے کے لئے کہہ دیا گيا ہے۔ادھر روس اور برطانیہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں موجود اپنے ملازمین کو فوری طورپر نکالنے کے بارے میں ان کا کوئي پروگرام  نہیں ہے البتہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کو جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی کشیدگي سے  بے حد تشویش ہے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اور شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔شمالی کوریا نے اپنے بیانات میں جن اہداف کا ذکر کیا ہے ان میں بحرالکاہل کا جزیرہ " گوام " بھی شامل ہے جس میں امریکی چھاؤنی واقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جن سے امریکی سرزمین کو نشانہ بنا یا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲