5 اپریل 2013 - 19:30

مصرکے مختلف علاقوں میں مصری حکومت کی مخالف جماعتوں نےجامعہ الازہر کی حمایت اور اخوان المسلمین کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مصرکے مختلف علاقوں میں مصری حکومت کی مخالف جماعتوں نےجامعہ الازہر کی حمایت اور اخوان المسلمین کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر میں 500 طلباء کی غذائی مسمومیت کے بعد اخوان المسلمین نے الازہرکی دینی درسگاہ کے مقام کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش شروع کردی جس کے جواب میں مخالف جماعتوں نے اخوان المسلمون کے خلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔مصر کے مفتی نے ایک بیان میں اخوان المسلمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ احمد طیب اور الازہر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے پورے مصر میں کشیدگی پیدا ہوجائے گی۔ مخالفین کے ترجمان نےکہا ہے کہ مظاہرین محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کریں گے واضح رہے کہ اخوان المسملین کی حکومت نے اسرائيل کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں جس کے بعد ناقدین اخوان المسلمین کو اخوان الاسرائیل کہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲