5 اپریل 2013 - 19:30

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ اور سیاسی سیل کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ اور سیاسی سیل کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے جاری معاملات اور بالخصوص جھنگ کے حلقے این اے 89 کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ان کے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور معاملات چل رہے ہیں، تاہم حتمی طور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے پارلیمانی بورڈ اور سیاسی سیل کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو طلب کرلیا ہے، جس میں عام انتخابات میں اسلامی تحریک اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲