ابنا: شامي فوج نے ريف دمشق ميں البحدليہ اور الحسينيہ ميں دہشتگردوں کے خلاف آپريشن کرکے دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ نامي گروہ کے سو دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتارديا - اس کاروائي ميں بڑي تعداد ميں دہشتگرد زخمي ہوئے ہيں –
شامي فوج نے اسي طرح ريف دمشق کے داريا علاقے ميں حضرت سکينہ سلام اللہ عليہا کے حرم پر جودہشتگردوں کے اڈے ميں تبديل ہوگيا تھا دہشتگردوں سے آزاد کرليا اور اس پر اپنا کنٹرول کرليا ہے –
اس دوران يہ بھي خبر ہے کہ شام کے شمال مغربي شہر ادلب کےقريب دہشتگردوں کے دو گروہوں کے درميان چوري کے مال کي تقسيم کے معاملے پر تصادم ہوگيا جس کے نتيجے ميں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے -
ايک اور خبر يہ بھي ہے کہ شام ميں سرگرم دہشتگردوں نے ايسي ويڈيو کلپ جاري کي ہے جن ميں يہ دکھايا گيا ہے کہ انہوں نے ايسے ہتھيار حاصل کرلئے ہيں جوابھي تک صرف چند مغربي ملکوں کے ہي پاس تھے –
يہ ہتھيار جس کا نام اي ايس پچاس ہے برطانيہ کا بنا ہوا ہے اور شوٹر اس کے ذريعے اٹھارہ سو ميٹر کے فاصلے سے اپنا نشانہ لے سکتا ہے -
مارچ دوہزار گيارہ سے جب سے شام ميں بدامني شروع ہوئي ہے سعودي عرب ، قطر ، اردن ، ترکي ، امريکا ، برطانيہ اور اسرائيل شام ميں دہشتگردوں کي ہر طرح سے مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کررہے ہيں-
اس کے علاوہ دنيا کے چاليس سے زائد ملکوں کے دہشتگردوں کو يہ ممالک ٹريننگ دے کر شام بھيج رہے ہيں - شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے حامي ملکوں نے بارہا کھل کر يہ بات کہي ہے کہ شام ميں مسلح گروہوں کو ہرطرح کے ہھتياروں سے ليس کيا جانا چاہئے تاکہ صدر بشار اسد کي حکومت کو گرايا جاسکے.
.....
/169