4 اپریل 2013 - 19:30

قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے گروپ 1+5 کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے آلماتی میں جاری دوسرے دور کے مذاکرات میں پانچ جمع ایک گروپ کو واضح تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کا مقصد باہمی تعاون شروع کرنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق علی باقری نے آج الماتی میں پہلے دور کے مذاکرات کے بعد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان مذاکرات میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ اعتماد سازی کے اقدام سے مراد وہ اقدامات ہیں جو فریقین کو انجام دینے ہونگے۔ علی باقری نے کہا کہ مذاکرات آج اور ممکنہ طور پر کل بھی جاری رہیں گے تاکہ فریقین اپنے اپنے نظریات بیان کرسکیں اور باہمی تعاون کی راہ ہموار ہوسکے۔واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مذاکرات میں کامیابی کے لئے مغرب کو ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔......./169