4 اپریل 2013 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سیاسی رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی پرچم تلے جمع ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعیان پاکستان کے لیے نعمت ہے، جس نے ہماری قوم کو سیاسی غلامی سے نکلنے کی سوچ دی ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار بعنوان 'قومی سیاست میں تشیع کا کردار' منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی تھے،جبکہ سیمینار کی صدارت ایم ڈبلیو ایم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرل رانا شاہد حسین نے کی۔ سیمینار میں ممتاز عالم دین سید ضیغم حسین اور دیگر مقامی علماء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سیاسی رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی پرچم تلے جمع ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعیان پاکستان کے لیے نعمت ہے، جس نے ہماری قوم کو سیاسی غلامی سے نکلنے کی سوچ دی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جب تمام دشمن قوتیں جمع ہوگئی ہیں تو ہمیں بھی تمام اختلافات بھلا کر ملت واحدہ کی مانند ایک ہونے کی ضرورت ہے، اسی میں ملت اور ملک کی بقاء ہے۔ آخر میں تمام رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی حلقہ پی پی 86 کے اُمیدوار رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲