اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ جنوبی عراق کے علمائے اہلسنت کے سربراہ شیخ خالد الملا نے آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کے دوران رواں ماہ بغداد میں ہونے والی تقریب مذاہب اسلامی کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کی۔آیت اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں شیخ الملا کا اس کانفرنس کے حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کی ضرورت اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ کو کم کرنے پر تاکید کی۔انہوں نے مزید اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تمام مذاہب کو چاہیے کہ مسلمانوں کی جان و مال و آبرو کی حفاظت کریں واضح کیا: تمام علمائے اسلام کو اپنی تقاریر کے اندر ہر طرح کے اختلافی مسائل چھیڑنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور اسلامی فرقوں کے ماننے والوں کے درمیان صلح صفائی اور اتحاد و یکجہتی کے کلچر کو پھیلانے کی کوشش کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406019
آیت اللہ العظمی سیستانی نے علمائے اسلام کو تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی تقاریر میں اختلافی مسائل کو درکنار کر کے اسلامی فرقوں کے ماننے والوں کے درمیان صلح صفائی پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔