ابنا: پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کو اس ملک کی آزادی ، ارضی سالمیت، اور قومی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ھے، پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اس بات کا ذکر کرتے ھوۓ کہ امریکہ نے گزشتہ سال کے دوران قبائلی علاقوں کو دسیوں بار میزائیل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایاھے ، ان حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے آج اسلام آباد میں اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے دوھزار گیارہ اور دو ھزار بارہ میں بالترتیب 48،اور 74 ، مرتبہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کواپنے ڈرون طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنایاھے، پاکستانی انسانی حقوق کمیشن نے امریکہ سےان حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رھے کہ امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر طالبان اور القاعدہ کے خلاف مھم کے بہانے اپنے ڈرون حملے بدستور جاری رکھے ہوۓ ہے ، جبکہ پاکستانی حکام نیز سیاسی اور مذھبی جماعتیں ان حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوۓ انھں پاکستان کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی سمجھتی ہیں جسکا نتیجہ پاکستان کے بے قصور عوام کے قتل عام کے علاوہ اور کچھ نہیں ھے۔ یہ حملے 2004 میں سی آئی اے کے ذریعہ پاکستان میں شروع ھوۓ اور ابتک ان حملوں میں تین ھزار پانچ سو افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405955
پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کو اس ملک کی آزادی ، ارضی سالمیت، اور قومی حاکمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔