ابنا: ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق وزیر خارجہ عبداللہ نے جو افغان حکومت کے ایک اپوزیشن لیڈر میں تبدیل ہو گیۓ ہیں کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی ملک میں گڑ بڑ پیداکرکے اقتدار میں مزید باقی رہنا چاہتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ صدر حامد کرزئی دو ہزار چودہ میں ہونے والے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکاکر اپنے دور صدارت کو طول دینا چاہتے ہیں ۔ عبد اللہ نے کہا کہ حامد کرزئی کے لیۓ بہترین حربہ یہ ہے کہ ہنگامی حالات پیدا کردیں تاکہ یہ کہہ سکیں کہ اس صورتحال میں انتخابات منعقد نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ افغان صدر ملک میں ھنگامی حالات پیداکرکے لویہ جرگہ سے استفادہ کرنا اور اس جرگہ کی حمایت حاصل کرتے ہوۓ اقتدار میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405919
افغانستان کے فومی اتحاد کے رہنما نے افغان صدر حامد کرزئی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیۓ افغانستان میں بحران پیدا کرنے اور انتخابات منعقد نہ کیۓ جانے کے خواہاں ہیں۔