ابنا: پاکستان جماعت اسلامی کراچی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ انتخابات ہی ملک میں
تبدیلی کا ذریعہ ہیں، اگر آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوئے اور
الیکشن کمیشن نے اپنے دعوے کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی بے
رحمانہ جانچ پڑتال کی تو استحصالی عناصر کا صفایا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا: انتخابات پاکستان کے 18 کروڑ عوام کیلیے ترقی اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہوں گے،عوام تبدیلی کے پیغام کو سمجھ گئے ہیں جماعت اسلامی ہی قوم کی واحد چوائس ہے۔
انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی کے منتظر بیٹھے ہیں مگر اس کیلیے ضروری ہے کہ عوام بھی اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ووٹ دینے کے رویے پرنظر ثانی کریں اورآزمائے ہوئے سیاستدانوں کو ایک بار پھر قوم پرمسلط ہونے کا موقع دینے کے بجائے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ انھوں نے کہاکہ کراچی منی پاکستان ہے مگر اس شہرکو مفاہمت کے نام پر دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا تھا اور اب شناختی کارڈ سے بھری بوریوں کی برآمدگی نے ٹھپہ مافیا کے عزائم کو بے نقاب کردیاہ ے، نگران حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کراچی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242