ابنا: ایسوشییٹڈ پریس کے مطابق افغان طالبان کے سرکردہ رہنما ملا عمر افغانستان کے صدارتی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے یہ بات ایک جرمن اخبار سے گفتگو میں کہی جو آج شایع ھوئی ۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے کہا کہ اس ملک کا بنیادی آئین تمام افغان شہریوں کے لۓ ہے اور طالبان بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل حزب اسلامی افغانستان کے ترجمان محمد خان نے افغانستان کے آئندہ انتخابات میں حزب اسلامی کی شرکت کی خبر دی تھی ۔ انھوں نے کہا تھا کہ حزب اسلامی نے افغانستان کے انتخابات میں شرکت کے لۓ وسیع پیمانے پر انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ اسکے باوجود کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے انعقاد میں تقریبا ایک سال کا عرصہ باقی ہے اس ملک کی سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخاباتی سرگر میاں شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405287
افغان طالبان کے سرکردہ رہنما ملا عمر افغانستان کے صدارتی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہو سکتے ہیں۔