ابنا: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے این اے 48 اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ جو اس دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ علامہ اصغر عسکری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ آئیں جو مخلص، صالح اور عوامی امنگوں کے ترجمان ہوں۔ ہم ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن پاکستان مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے۔ بھرپور انداز میں پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے اور عوام بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404565
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا: ہم پرامن پاکستان، مضبوط پاکستان کا ضامن کے سلوگن پر الیکشن لڑیں گے۔