ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے تاجیکستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ایران دنیا میں دین کی حیات کا علمبردار ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے تاجیکستان میں مقیم ایرانیوں کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گذشتہ 34 برس میں اہم چیلنجوں سے مقابلہ کرکے ملک کے استقلال اور آزادی کی حفاظت کی ہے اور ایرانی قوم ایک پائدار اور مضبوط قوم میں تبدیل ہوگئی ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔علی اکبر صالحی نے ایران کے خلاف مغربی ممالک کی فلج کرنے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےمغربی ممالک کی ان پابندیوں سے عبور کرلیا ہے اور ایرانی قوم اس وقت ترقی اور پیشرفت کے درخشاں راستے پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دنیا میں اسلام کا پرچمدار اور علبمبردار ہے اور ایران نے دنیا کے سامنے اسلامی نظام کو پیش کرکے اہم کردار ادا کیا ہے اور آج دنیا اسلام کو ایران کے حوالے سے پہچانتی ہے۔...../169
29 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404307
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں دین کی حیات کا علمبردار ہے۔