29 مارچ 2013 - 19:30

سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اس ملک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی خواتین نے کل اس ملک کے صوبہ القصیم میں احتجاجی مظاہرے کرکے اس ملک میں قید سیاسی قیدیوں جن میں سے اکثر 15 سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ھیں اور جنھیں بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے رہائی کا مطالبہ کیا۔سعودی عرب کی خواتین نے اسی طرح جاری کردہ اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کے خلاف ہر قسم کی سرکوبگرانہ پالیسیاں اور اقدامات،حقوق حقہ کےحصول کا باعث بنیں گے۔صوبہ القصیم کے139 علماء کرام نے بھی ایک بیان میںآل سعود سے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242