29 مارچ 2013 - 19:30

کراچی لیاری میں رینجرز آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔جوابی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ آپریشن کیخلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

ابنا: پاکستان کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا۔ سیفی لین، شاہ بیگ لین اور کلری کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی۔ تلاشی کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آٹھ چوک چاکیواڑہ، بغدادی اورکلری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242