28 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان کے سابق صدر پرويز مشرف نے چيلنجوں کا مقابلہ کرنے پر زور ديتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پسپائي اختيار نہيں کريں گے -

ابنا: پرويز مشرف نے خود ساختہ جلا وطني سے پاکستان واپسي کے بعد بدھ کے روز کہا کہ وہ تمام چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تيار ہيں - انہوں نے کراچي ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ مخالفين ان کے خلاف جو کرنا چاہيں کريں کيونکہ وہ پيچھے ہٹنے والے نہيں ہيں -انہوں نے کہا کہ وہ سونامي لانے کے لئے کوشاں نہيں ہيں اور اگر ان کي پارٹي کي کمياں دور ہوں گي تو انہيں خوشي ہوگي- انہوں نے پارٹي ميں اختلافات کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ اختلافات ہر پارٹي ميں ہوتے ہيں –پاکستان کے سابق صدر پرويز مشرف ، طالبان کي دھمکيوں کے باوجود چار سال کے بعد پاکستان لوٹ گئے ہيں......../169