28 مارچ 2013 - 19:30

وسطی افریقی جمہوریہ میں سیلیکا جنگجوؤں کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد پورے ملک میں بدامنی پھیل گئي ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں سیلیکا جنگجوؤں نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے لیکن ملک میں امن قائم کرنے میں وہ ناکام ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس افریقی ملک میں اتوار کو اقتدار پر قبضہ ہوا تھا لیکن ابھی تک دارالحکومت بنگوئي میں حالات خراب ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ وسطی افریقی جمہوریہ میں سیلیکا جنگجوؤں نے گزشتہ اتوار کو دارالحکومت بنگوئي میں ایوان صدر کے اطراف میں سخت لڑائی کے بعد صدر بوزیزے کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا اور پھر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ سیلیکا جنگجوؤں نے صدر بوزیزے پر جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242