28 مارچ 2013 - 19:30

لبنان کے ایک سیاسی لیڈر عماد الحص نے کہا ہے کہ اسرائیل بحران شام کے سیاسی حل میں مسلسل مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق عماد الحص نے کہا کہ اسرائيل کی یہ کوشش ہے کہ بحران شام میں مزید پیچیدگي پیدا کرکے اسے بڑھایا جائے تاکہ شام، کمزور ہوجائے اور بشار اسد کی حکومت کو آسانی سے گرانے کی راہ ہموار ہوسکے۔عماد الحص نے مزید کہا کہ بحران شام میں اسرائیل کا اہم کردار رہا ہے۔ ادھر لبنانی فوج کے ایک سبکدوش کمانڈر اور دفاعی امور کے ماہر امین حطیط نے کہا ہے کہ شام کا بحران جاری رہنا اسرائيل کے مفاد میں ہے اور اسی وجہ سے اسرائيل، بحران شام کے سفارتی حل کی کوششوں کو ناکام بنانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل علاقے میں استقامت کے محور و مرکز کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی پوری توانائي کا استعمال کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242