27 مارچ 2013 - 19:30

کوئٹہ: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ بارود کاڈھیر بن چکا ہے حکومت نے شرپسندوں کے خلاف کوئی سنجیدہ کارروائیاں نہ کیں تو نتائج نہایت ہی خطرناک ہوں گے.

ابنا: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ بارود کاڈھیر بن چکا ہے حکومت نے شرپسندوں کے خلاف کوئی سنجیدہ کارروائیاں نہ کیں تو نتائج نہایت ہی خطرناک ہوں گے آئے روز ہزاروں کلوگرام بارود برآمد ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کیا یہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی نے کے مترادف نہیں سانحہ بروری ہزارہ ٹاؤن کے چالیس دن گزرنے کے باوجود تاحال قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا اور سانحہ عباس ٹاؤن اور پروفیسر سبط حسین جعفر زیدی کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے حکومت دہشت گردوں کے خلاف عوامی مینڈیٹ کے تحت کارروائی کرے عوام اپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی حکومت متاثرین سانحات کے نقصانات کا جائزہ لے کر صرف کاغذی کارروائی کرنے سے گریز کرے اور فوری طور پر ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے عوام کے تحفظ میں اسی طرھ کی بے حسی عوام کو اپنی حفاظت خود کرنے پرمجبور کررہی ہے بیا ن میں مزیدکہاگیا ہے کہ حالیہ انتخابات عوام کی تقدیر بدلنے کی چابی عوام کے ہاتھ میں ہے عوام ایسے حکمران یا نمائندے اپنے سر پر مسلط نہ کریں جو عرصہ پانچ سال تک عوام کاخون چوستے رہے اور ان کو تحفے میں لاشوں کے انبار دیئے گئے ٹارگٹڈآپریشن روکنا عوام دشمن پالیسی ہے جوکہ شروع کرنا نہایت ضروری ہے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے تعاقب میں ٹارگٹڈآپریشن کرے اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے تاکہ عوام دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رہ سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے کر زندگی بسر کرسکیں۔
.....
/169