ابنا: سعودی عرب میں جاسوسی کے ایک نیٹ ورک کو ایران سے مربوط کئے جانے پر مبنی سعودی وزارت داخلہ کا دعوی سامنے آنے کے بعد کل تہران میں سعودی سفیر کی غیرموجود گي میں سعودی ناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سخت احتجاج سے ان کو آگاہ کیا گيا۔ ایرانی وزارت خارجہ میں خلیج فارس سے متعلق امور کے سربراہ نے سعودی دعوے کی تردید کی اور سعودی ناظم الامور سے اس دعوے کے بارے میں سرکاری وضاحت پیش کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے یہ دعوی ایسے حالات میں کیا ہے کہ حال ہی میں تہران میں ایک سعودی سفارت کار کو اپنی گاڑی سے ایک ایرانی شہری کی گاڑی میں ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی سفارت کار نشے کی حالت میں تھا اور اس حادثے میں ایرانی شہری جاں ہوگيا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242