ابنا: پاکستان کے شورش زدہ شہر کوئٹہ میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئےپولیس نے بروقت کارروائی کرکےبارود سے بھرا ٹرک تحویل میں لے کردو دھشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ سے رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مبین احمد نے بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر کچلاک کے قریب نوابی پھاٹک پر ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس میں پوٹاشیم کلورائیڈ سے بھری اسی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔۔ دھماکا خیز مواد کا کل وزن دو ہزار کلوگرام ہے۔
ٹرک ڈرائیور جلال الدین کا تعلق قلعہ عبداللہ دوسرے دہشت گرد کا تعلق بلوچستان کے علاقے گلستان سے ہے۔۔ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ کےعلاقے بروری میں دھشتگردوں نے پانی کے ایک ٹینکر میں ایک ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کرکے 100 سے زائد شیعہ مسلمانوں کو شھید اور200 کے قریب افراد کو زخمی کیا تھاجس کے بعد سے کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات بڑھ گئے تھے۔
.....
/169