25 مارچ 2013 - 19:30

جمرود: خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں کمیونٹی اسکول کی ایک خاتون ٹیچر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابنا: جمرود کے سیاسی انتظامیہ کے ایک افسر عصمت اللہ وزیر نے بتایا کہ 2 نامعلوم افراد صبح تقریباً 9 بجے موٹر سائیکل پر آئے اور سڑک پر خاتون ٹیچر شہناز کا راستہ روک کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئی، شہناز اس وقت گرل کمیونل اسکول میں معمول کے مطابق پڑھانے جا رہی تھی۔ عصمت اللہ وزیر نے بتایا کہ شہناز کو ایمبیولینس میں حیات آباد میڈیکل کامپلیکس پنچایا گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ شہناز کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دی گئی ہے۔ خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی کئی اساتذہ اور فلاحی کام کرنے والے افراد کو قتل کیا جا چکا ہے، سوات میں گزشتہ سال اکتوبر میں ملالہ یوسف زئی کو بھی طالبان کی جانب سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ 
.....
/169