ابنا: انساني حقوق کے دو سرگرم کارکنوں عبدالھادي الخواجہ اور انکي بيٹي زينب الخواجہ نے حکومت بحرين کے ناروا سلوک کے خلاف ايک ہفتے سے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے - حکومت بحرين نے مذکورہ دونوں افراد کي ان کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات پر پابندي لگا رکھي ہے-بھوک ہڑتال کي وجہ سے زينب الخواجہ کي حالت غير ہوگئي ہے اور انہيں اسپتال منتقل کرديا گيا ہے- دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ انساني حقوق مرکز بحرين کے رکن يوسف المحافظہ کو ضمانت پر رہا کرديا گيا ہے- المحافظہ کو انساني حقوق مرکز بحرين کے سربراہ نبيل رجب کے حق ميں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے جرم ميں گرفتار کيا گيا تھا-اس وقت بڑي تعداد ميں عام شہري بحريني حکومت کي جيلوں ميں بند ہيں اور ان پر تاحال کوئي فرد جرم بھي عائد نہيں کي گئي ہے -انساني حقوق کي عالمي تنظيموں نے حکومت بحرين سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ايسے تمام قيديوں کو فوري طور پر رہا کردے جن کے خلاف کوئي فرد جرم عائد نہيں کي گئي ہے-......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402886
بحرين کي شاہي حکومت کي جيلوں ميں بند انساني حقوق کے دو کارکنوں نے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-