22 مارچ 2013 - 19:30

ایران کی مسلح افواج کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ترکی سے صیہونی حکومت کی معذرت خواہی، علاقے کی مزاحمت خاص طور پر اسلامی بیداری پر زیادہ اثر ڈالنے کے لئے امریکہ ، صیہونیوں اور ترکی کا نیا کھیل ہے۔

ابنا: جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ غزہ کے عوام کے لئے امداد لے جانے والے امدادی کارکنوں کے بحری جہاز پر صیہونی فوجیوں کے حملے سے اتنا زبردست جھٹکا لگا تھا کہ اس سے علاقے کے حالات اور توازن میں ترکی کا ایک خاص مقام بن گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے توجہ کو کسی تیسرے ملک کی طرف موڑنا اور حقیقی اسلام کی جگہ ایک بار پھر امریکی اسلام کو رائج کرنا، اسلام دشمنی کے سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اور عالم اسلام کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔انہوں نے شام کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی مخالفین میں شامل افراد اور گروہوں کو دیکھا جائے تو شامی حکومت اور عوام کی حقانیت ثابت ہو جاتی ہے۔...../169