21 مارچ 2013 - 20:30

میانمارمیں فرقہ ورانہ فسادات میں 13 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: میانمار کے شہر منڈالے کے وسطی علاقے میکھٹیلا ٹاؤن میں گزشتہ تین روز سے جاری فسادات میں 13 افراد مارے گئے ہیں ، شرپسندوں نے مختلف علاقوں میں متعدد گھراور مساجد جلا ڈالیں جبکہ 600 سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔پولیس نے دو روز میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ  اس دوران ایک گیسٹ ہاؤس اور 5 گھر جلائے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ بدھ کے روز زیورات کی ایک دکان کے مسلمان مالک اور بودائی گاہک کے درمیان تکرار ہو گئی جس پر مسلمان اوربدھ مذہب کے سینکڑوں پیروکار جمع ہوگئے، تھوڑی دیر بعد ان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد تین روز سے وقفے وقفے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔دوسری جانب حکام نے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242