21 مارچ 2013 - 20:30

پشاور اور خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر اور آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ پشاور اور خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر اور آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے تیل اور دیگر سامان سپلائی کرنے والے کینٹر پر کارخانوں اور مارکیٹ میں فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں آئل ٹینکر پر فائرنگ ہوئی جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242