19 مارچ 2013 - 20:30

افغانستان کے صدر کے ترجمان ایمل فیضی نے اپنے ملک پر امریکہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر واشنگٹن کے حملے بے مقصد اور غیر معقول ہیں۔

ابنا: ریڈیوں تہران کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا ہے کہ افغان عوام امریکہ اور نیٹو کی اس ناکام جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی فوجی موجودگي کے جواز کے لۓ دہشتگردی کو بہانہ بنانا رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام عالمی اداروں سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی موجودگي جاری رہنے کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی حکمت عملی تو عرصہ دراز سے ناکام ہوچکی ہے۔ اور وہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر قادر نہیں ہے۔ افغان صدر کے ترجمان کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں کہ جب صدر حامد کرزئی نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242