18 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے عمل پر غیر ملکی مبصرین کی نگرانی کیلئے آمادہ ہے

ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے عمل پر غیر ملکی مبصرین کی نگرانی کیلئے آمادہ ہے ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے آج جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کا عمل شفّاف بنانے کیلئے اس حوالے سے غیر ملکی مبصرین کی نگرانی کا خیر مقدم کریگا ۔ ۔ پاکستان کے بنیادی آئین کے مطابق اس ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کی سرگرمیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعد نگراں وزیر اعظم پر تین مہینوں کے اندر شفاف اور آزادانہ پارلیمانی انتخابات کرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242