ابنا: پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر اورکالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لانڈھی کے علاقے میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اب تک ۷۵ افراد کو حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکار اور انسداد دہشت گردی ونگ اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ آپریشن سے پہلے علاقے کے ناکہ بندی کرکے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے اور لوگوں کی آمد و رفت پرپابندی لگائی گئی ۔گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران ۷۵ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242