16 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کی مدت پوری ہونے اور جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو اس ملک کے عوام نے سراہتے ہوئے اسے جمہوریت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ۔

ابنا: پاکستانی وقت کے مطابق کل آدھی رات کو قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن وزارت پارلیمانی امور نے اس ملک کے صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کیا تھا جس کے ساتھ ہی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جبکہ وفاقی کابینہ کی باضابطہ تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیااس طرح ہر وزیر سے سرکاری مراعات واپس لے لی گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور 5 مشیروں کے عہدے بھی ختم ہوگئے۔ تاھم وزیراعظم راجا پرویز اشرف نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے تک وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہیں گے۔اس لئے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین نگراں وزیر اعظم کے معاملہ پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
.........
/242