بحرین میں پرامن مظاہروں کو کچلے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں آج بھی آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب مظاہرین پر حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا۔ یہ بحرینی اپنے ملک میں سعودی فوجیوں کی موجودگی کی دوسری برسی کی مناسبت سے پرامن مظاہرہ کررہے تھے ۔ آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے ان مظاہرین پر آنسو گيس کے استعمال کے علاوہ فائرنگ بھی کی جس میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے ۔ ان مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ جن میں آل خلیفہ حکومت اور سعودی فوجیوں کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے اور یہ مظاہرین مجرموں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو برسوں سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں جنھیں بحرینی اور سعودی فوجی نہایت جارحانہ طریقے سے سرکوب کررہے ہیں اور ان جرائم کے نتیجے میں ابتک سیکنڑوں کی تعداد میں عام شہری مارے جاچکے ہیں ۔ دریں اثنا بحرین کے عالم دین شیخ عیسی احمد قاسم نے شہر الدراز کے خطبۂ نماز جمعہ میں بحرین پر سعودی فوجیوں کے قبضے کی دوسری برسی طرف اشارہ کرتے ہوئے آل سعود حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر منطقی اقدام پر نظر ثانی کرے اور بحرین سے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
14 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400229
بحرین میں آل خلیفہ کی طرف سے پرامن مظاہروں کو کچلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے