13 مارچ 2013 - 20:30

بحرین میں سیاسی کارکنوں نے بحرین سے سعودی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین میں سعودی فوجی مداخلت کو دوسال پورے ہورہے ہیں۔اس موقع پر آج بحرین کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرے کئے گئے۔
سعودی عرب نے 15 مارچ سنہ دو ہزارگيارہ کو بحرینی عوام کی جمہوری تحریک کو کچلنے کے لئے اپنی فوجیں منامہ روانہ کی تھیں۔بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جب عوامی انقلابی تحریک کے سامنے خود کو بے بس پایا تو اس نے سعودی عرب سمیت اپنے پڑوس میں واقع دیگر آمروں سے اپیل کی کہ وہ بحرین کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے لئے اس کی مدد کریں۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی عوام گزشتہ دو سال کے دوران اپنے جائز جمہوری مطالبات سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں بلکہ حکومت مخالف مظاہروں میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اپنے مطالبات کی تکمیل پر زور اور غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں۔
بحرین میں فروری سنہ دو ہزار گيارہ سے بحرین کی شاہی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے اور لوگ ملک سے خاندانی آمریت کے خاتمے اور عوام کی منتخب حکومت کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔
...........
/242