13 مارچ 2013 - 20:30

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی ایجنسی نے شام کے عوام کو فوری امداد دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: انسانی حقوق کی ایجنسی "اینٹراکشن " کے نائب سربراہ جوئل چارنی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام کے عوام کی امداد کےلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں چار کروڑ سے زائد شہری ،تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں اور انہیں بین الاقوامی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
جوئل چارنی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں بحران کو دوسال مکمل ہوگئے ہیں کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے عوام کی امداد سے متعلق، عالمی برادری نے صرف اپنے 20فیصد وعدوں پر عمل کیا ہے ۔

.......

/169