اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ کرانہ باختری کے علاقہ میں صہیونی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک فلسطینی جوان صہیونی فوجیوں کی گولی سے شہید ہو گیا۔محمود عادل فارس الطیطی ۲۲ سالہ جوان صہیونی اہلکاروں کی گولی سے شہید ہو گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مزید دو جوانوں کو زخمی بھی کیا گیا ہے۔الطیطی نے تین سال اسرائیل کے جیل میں بھی گزارے تھے۔ فلسطین کی ریڈ کراس ٹیم نے بتایا کہ صہیونیوں نے موقع پر امبولنس کو بھی نہیں پہنچنے دیا۔............./242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399519
ایک فلسطینی جوان صہیونی فوجیوں کی گولی سے کرانہ باختری کے علاقہ میں شہید ہو گیا۔