12 مارچ 2013 - 20:30

بحرين کي آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے عوام کے پرامن مظاہروں کو ايک بار پھر طاقت کے ذريعے کچل ديا -

ابنا: بحريني عوام نے آئندہ چودہ مارچ کو بحرين ميں سعودي عرب کي لشکر کشي کي دوسري برسي کے موقع پر اپني اعلان کردہ ہڑتال کے پروگرام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ ، سفال ، سنابس ، اور نويدرات ميں مظاہرے کئے اور ملک سے غاصب سعودي فوج کے انخلاء کا مطالبہ کيا -
مظاہرين آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا بھي مطالبہ کررہے تھے -
مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ جمعرات کو ملک گير ہڑتال کو کامياب بنانے کے لئے پوري طرح سے پرعزم ہيں-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے - بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کے فوجيوں  نے مظاہرين پر حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں لوگ زخمي ہوئے –
بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر آنسو گيس کے گولے بھي پھينکے –
دوسال قبل پندرہ مارچ کو جب بحريني عوام کے پرامن مظاہرے اپنے عروج پر تھے سعودي عرب کي فوج نے بحرين ميں داخل ہوکر بحريني سيکورٹي فورس کے ساتھ مل کر بحريني عوام کي پرامن تحريک کو کچل دينے کي کوشش کي  جس کے نتيجے ميں اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں –

.....

/169