ابنا: غزہ کی پٹی میں فلسطینی قیدیوں اور رہا پانے والوں کی یونین نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی نفحہ رامون اور السبع جیلوں میں موجود فلسطینی قیدی آج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔اس یونین کے سربراہ توفیق ابونعیم نے کہا ہے کہ یہ بھوک ہڑتال ایک لامحدود مدت تک ہو گی اور آئندہ اتوار کو یہ بھوک ہڑتال اسرائیل کی دیگر جیلوں تک پھیل جائے گی۔توفیق ابونعیم نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے اس اقدام کا مقصد صہیونی حکومت پر مزید دباو ڈالنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران بھی فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی تھی اور فلسطین کی عوام نے ان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
11 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399315
صہیونی حکومت کی نفحہ رامون اور السبع جیلوں میں موجود فلسطینی قیدی آج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔