10 مارچ 2013 - 20:30

عراق کے شہر کرکوک کے نزدیک ایک پولیس چوکی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد جانبحق اور ایک سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ عراق کے ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ شہر کرکوک کے نزدیک ایک پولیس چوکی میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں تین افراد جاں بحق اور ایک سو زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے میں ایک عورت اور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس بم دھماکے میں ایک سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد پولیس چوکی کے نزدیک واقع ایک سکول کے طلباء تھے۔ یاد رہے کہ یہ بم دھماکہ آج صبح دس بجے ہوا اس بم دھماکے کا نشانہ پولیس چوکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242